مقبوضہ کشمیر میں جاری خون خرابے کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 17 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ریاست میں جاری خون خرابے پر سخت افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار بھارتی حکومت کوقراردیا ہے جو کشمیر کے حوالے سے ضد اور ہٹ دھرمی کی پالیسی پر قائم ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے کولگام میں شہید ہونے والے نوجوانوں جنید …

سرینگر ۔ 17 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ریاست میں جاری خون خرابے پر سخت افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار بھارتی حکومت کوقراردیا ہے جو کشمیر کے حوالے سے ضد اور ہٹ دھرمی کی پالیسی پر قائم ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے کولگام میں شہید ہونے والے نوجوانوں جنید متو اور عادل احمد میرکے نماز جنازوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکے مقدس خون کا تقاضا ہے کہ ہم ان کے چھوڑے ہوئے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا حق ادا کریں اور ان شہدا کے خون کی قیمت ظالم اور جابر سے مراعات کے عوض طلب نہ کریں، یہی ہمارے لیے شہداءکے حق میں بہترین خراج ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply