برسلز ۔ 19 جون (اے پی پی) برطانیہ اور یورپی یونین میں باضابطہ بریگزٹ مذاکرات شروع ہوگئے۔برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے لئے برطانوی اور یورپی یونین کے حکام کے درمیان باضاطہ بات چیت برسلز میں شروع ہوگئی ہے ۔برطانیہ کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس اور یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار مائیکل بارنیئر یورپی کمیشن میں اپنے وفود کے ساتھ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے لئے باضابطہ …
برطانیہ اور یورپی یونین میں بریگزٹ مذاکرات شروع ہوگئے

مزید خبریں
برسلز ۔ 19 جون (اے پی پی) برطانیہ اور یورپی یونین میں باضابطہ بریگزٹ مذاکرات شروع ہوگئے۔برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے لئے برطانوی اور یورپی یونین کے حکام کے درمیان باضاطہ بات چیت برسلز میں شروع ہوگئی ہے ۔برطانیہ کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس اور یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار مائیکل بارنیئر یورپی کمیشن میں اپنے وفود کے ساتھ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے لئے باضابطہ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔مذاکرات شروع کرنے سے قبل ڈیوڈ ڈیوس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل واضح ہے تاہم طویل سفر طے کرنا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین مے درمیان خصوصی اور گہری شراکت داری ہے اور ان میں ایک ایسا تاریخی معاہدہ ہونے جا رہا ہے جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملے گی۔








