برسلز۔ 19 جون (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں ساڑھے چھ کروڑ افراد مہاجر اور پناہ کے متلاشی ہیں ۔اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2015 کے مقابلے پر 2016 میں اس تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے تاہم یہ تعداد 2014 تا 2015 کے مقابلے میںکم ہے ۔ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزینان …
دنیا میں ساڑھے چھ کروڑ افراد مہاجر اور پناہ کے متلاشی ہیں ،اقوام متحدہ

مزید خبریں
برسلز۔ 19 جون (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں ساڑھے چھ کروڑ افراد مہاجر اور پناہ کے متلاشی ہیں ۔اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2015 کے مقابلے پر 2016 میں اس تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے تاہم یہ تعداد 2014 تا 2015 کے مقابلے میںکم ہے ۔ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزینان فلیپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود یہ بین الاقوامی سفارت کاری کی مایوس کن ناکامی ہے اور دنیا امن قائم کرنے کے قابل نہیں رہی۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں پرانے تنازعات اب بھی جوں کے توں چلے آ رہے ہیں جبکہ نئے تنازعات بھی بیدار ہو رہے ہیں اور ان دونوں کے نتیجے میں لوگ در بدر ہو رہے ہیں۔ جبری دربدری کبھی نہ ختم ہونے والی جنگوں کی علامت ہے۔








