جنوبی سوڈانی مہاجرین کو مزید امداد کی اشد ضرورت ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

جوبہ ۔ 20 جون (اے پی پی) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دوسرے امیر ممالک اپنے ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں، جو انہوں نے جنوبی سوڈان کے لاکھوں مہاجرین کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لیے کیے تھے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ادارے کے مشرقی افریقہ میں مقیم اہلکار متھونی وانیکی کا …

جوبہ ۔ 20 جون (اے پی پی) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دوسرے امیر ممالک اپنے ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں، جو انہوں نے جنوبی سوڈان کے لاکھوں مہاجرین کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لیے کیے تھے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ادارے کے مشرقی افریقہ میں مقیم اہلکار متھونی وانیکی کا کہنا ہے کہ یوگنڈا میں جنوبی سوڈانی مہاجرین کی حالت زار قابلِ رحم ہے اور ان کی امداد کے لیے دو ارب ڈالر درکار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پہلے سے موجود مالی وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور یوگنڈا میں پناہ لینے والے نو لاکھ سے زائد جنوبی سوڈان کے مہاجرین کو خوراک، پانی، خیموں اور دوسری بنیادی اشیاءکی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply