اقوام متحدہ۔ 20 جون (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجرین کو پناہ دینے والا ممالک میں پاکستان کا دوسرانمبر ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشن برائے پناہ گزین نے اپنی ایک سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 14 لاکھ مہاجرین آباد ہیں۔ مہاجرین نے سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک میں پناہ …
پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ،اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 20 جون (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجرین کو پناہ دینے والا ممالک میں پاکستان کا دوسرانمبر ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشن برائے پناہ گزین نے اپنی ایک سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 14 لاکھ مہاجرین آباد ہیں۔ مہاجرین نے سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک میں پناہ لی ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشن کے سربراہ فلپو گرانڈی نے کہا ہے کہ عالمی مسئلے کی حیثیت اختیار کر جانے والا مہاجرین کا بحران نا قابل قبول سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انھوں نے عالمی برادری سے مہاجرین کے ساتھ یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے تنازعات اور جنگوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامااٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔








