محمد حفیظ اور جنید خان بھی وطن واپس پہنچ گئے، جیت میں سب سے اہم کردار ٹیم سپرٹ نے ادا کیا ،محمد حفیظ

لاہور۔21 جون (اے پی پی )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہ آنے والے آل راﺅنڈر و وسابق کپتان محمد حفیظ اور فاسٹ بولر جنید خان بھی لند ن میں مزید ایک رو ز قیام کے بعد بدھ کی صبح وطن واپس پہنچ گئے ۔محمد حفیظ لندن سے لاہور پہنچے جبکہ جنید خان اسلام آباد پہنچے ۔محمد حفیظ لاہور کے …

لاہور۔21 جون (اے پی پی )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہ آنے والے آل راﺅنڈر و وسابق کپتان محمد حفیظ اور فاسٹ بولر جنید خان بھی لند ن میں مزید ایک رو ز قیام کے بعد بدھ کی صبح وطن واپس پہنچ گئے ۔محمد حفیظ لندن سے لاہور پہنچے جبکہ جنید خان اسلام آباد پہنچے ۔محمد حفیظ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو ان کے اہل خانہ استقبال کے لیے موجود تھے۔بعدازاں گھر پہنچنے پر محمد حفیظ کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔اس موقع پرحفیظ کا کہنا تھا کہ قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں ،کھلاڑیوں نے امید سے زیادہ اچھی پرفارمنس دی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے میچ میں بہت اچھا پرفارم کیاجبکہ فائنل میں قومی ٹیم بہت اچھا کھیلی ،کھیل کو صرف کھیل کی حد تک لیا جانا چاہئے۔

Leave a Reply