ساہیوال کول پاور پلانٹ ماڈل ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ کا نمایاں کارپوریٹ ماڈل ہے

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):پنجاب کے وسط میں واقع ساہیوال کول پاور پلانٹ نہ صرف پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاک چین تعاون کے ایک روشن مینار کی علامت ہے بلکہ ایک کامیاب کارپوریٹ ماڈل کے طور پر بھی ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ اور تنظیمی ماڈل کا عکاس ہے۔ سی پیک کے ایک اہم منصوبوں میں سے ایک کے طور پر ساہیوال پلانٹ ایک پاور پروڈیوسر …

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):پنجاب کے وسط میں واقع ساہیوال کول پاور پلانٹ نہ صرف پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاک چین تعاون کے ایک روشن مینار کی علامت ہے بلکہ ایک کامیاب کارپوریٹ ماڈل کے طور پر بھی ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ اور تنظیمی ماڈل کا عکاس ہے۔ سی پیک کے ایک اہم منصوبوں میں سے ایک کے طور پر ساہیوال پلانٹ ایک پاور پروڈیوسر کے طور پر اپنے کردار سے آگے بڑھ گیا ہے، یہ اقدار، قیادت اور باہمی احترام سے چلنے والے ایک پائیدار، اعلیٰ کارکردگی والے کام کے ماحول کی تشکیل میں ایک کیس اسٹڈی بن چکا ہے۔

ساہیوال کول پاور پلانٹ کی قیادت نے آغاز سے ہی اپنی افرادی قوت میں اقدار پر مبنی ثقافت کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ پلانٹ پاکستان اور چین دونوں سے سینکڑوں کارکنان، انجینئرز اور انتظامی عملہ کو ملازمت فراہم کرتا ہے، جس کیلئے ایک جامع ماحول کا فروغ ضروری ہے جہاں تعاون اور افہام و تفہیم پروان چڑھے، واضح کمیونیکیشن پروٹوکول، دو لسانی تربیتی پروگرام اور ثقافتی تبادلے کے اقدامات نے ممکنہ زبان اور ثقافتی خلا کو ختم کرنے میں مدد کی ہے ۔

پاور پلانٹ کی ثقافت کی بنیادیں ملازمین کی فلاح و بہبود اور کام کے توازن پر قائم ہیں۔ پاور پلانٹ کے آپریشنز کی مطلوبہ نوعیت کی اہمیت کے تحت پلانٹ کی انتظامیہ نے طویل مدتی عملے کے لیے لچکدار شفٹ تبدیلیووں، تفریحی سہولیات اور خاندانی رہائش کے انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔ اس انسان دوست ی نقطہ نظر سے نہ صرف کارکنعں کا حوصلہ بڑھایا بلکہ ٹرن اوور کی شرح کو بھی کم کیا اور ملازمین کی مصروفیت کو بڑھایا۔

مزید برآں قیادت کھلے دروازہ کی پالیسیوں پر عمل کیا اور نچلی سطح تک بات چیت کی حوصلہ افزائی کی، ملازمین کو فیصلہ سازی میں آزا دی بھی دی ۔جس کے نتیجے میں تمام سطحوں پر عملے اپنے کرداروں کی ملکیت لینے کے لیے قابل قدر اور بااختیار ہونے کا احساس بھی اجاگر کیا۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ کی آپریشنل کارکردگی اس کے کلچر کی براہ راست عکاس ہے۔ 1,320 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے ساتھ پاور پلانٹ مسلسل اپنے پیداواری اہداف کو حاصل کر رہا ہے اور قومی گرڈ میں نمایاں شراکتدار بھی ہے۔

اس کامیابی کے پیچھے نظم و ضبط، حوصلہ افزا افرادی قوت ہے جو انفرادی اہداف کو تنظیمی مقاصد سے ہم آہنگ کرتی ہے۔ جب کہ کوئلے سے حاصل توانائی کو ماحولیاتی اثرات کے لیے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم ساہیوال کول پاور پلانٹ نے جدید ترین اخراج کنٹرول ٹیکنالوجیز کو اپنایا ہے اور بین الاقوامی ماحولیاتی معیارات پر عمل پیرا ہے۔ساہیوال پلانٹ کی قیادت نے ہمیشہ اتحاد اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینے کو ترجیح دی ہے۔

بین الضابطہ پروجیکٹ ٹیموں کے ذریعے کراس فنکشنل تعاون کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، جہاں انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور انتظامی عملہ آپریشنل چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ تعاون پر مبنی ماڈل نے متعدد عمل کی اختراعات اور لاگت کی بچت کے اقدامات کو جنم دیا ہے جو براہ راست فرنٹ لائن ملازمین کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔ کھلی مواصلات، مشترکہ اہداف اور باہمی احترام کے ذریعے سی پیک کے تحت اس پاور پلانٹ نے ایک ایسا کلچر فروغ دیا ہے جہاں تعاون پروان چڑھتا ہے۔

ایک افرادی قوت کو ایک ایسی کمیونٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو نہ صرف ڈیوٹی سے بلکہ اجتماعی فخر اور مقصد سے کام کرتی ہے۔پاکستانی اور چینی پیشہ ور افراد پر مشتمل پلانٹ کی افرادی قوت کی بین الثقافتی جہت نے اس کے کارپوریٹ کلچر کو مزید تقویت بخشی ہے۔ثقافتی تہوار منانے، سالانہ اور روایتی تقریبات، زبان کی کلاسز کا انعقاد اور ثقافتی حساسیت کی تربیت کو فروغ دے کر کام کا ایک ہم آہنگ ماحول پیدا کیا گیا ہے جہاں تنوع کو فروغ دیا جاتا ہے۔

ساہیوال کول پاور پلانٹ توانائی کے منصوبے سے بڑھ کر ایک پارجیکٹ ہے جو کارپوریٹ کلچر کو ایک اسٹریٹجک اثاثہ کے طور پر استعمال کرنے کا بہترین ماڈل بھی ہے۔ ذہین قیادت، جامع طرز عمل اور مسلسل بہتری کے عزم کے ذریعے پاور پلانٹ نے کارکردگی اور کارکنوں کی ترقی میں بھی کمال حاصل کیا ہے۔

پاکستان سی پیک منصوبہ کے تحت توانائی کے تحفظ اور اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہے، اس طرح کے بنیادی ڈھانچے کے پیچھے انسانی کارکردگیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ثقافت ہی ہے جو بالآخر کامیابی کو طاقت دیتی ہے۔ یہ ہماری اقدار کو تشکیل ، وژن کو تقویت دیتا ہے اور ہمارے عزائم کا بھی عکاس ہے۔