وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری ارمغان سبحانی کی وریو ہائوس میں معززین علاقہ سے ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہائی

سیالکوٹ۔18مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری ارمغان سبحانی نے اپنے ڈیرے وریو ہائوس میں معززین علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ اس موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وریو خاندان ہمیشہ کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور …

سیالکوٹ۔18مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری ارمغان سبحانی نے اپنے ڈیرے وریو ہائوس میں معززین علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ اس موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وریو خاندان ہمیشہ کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جاتا بلکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وریو خاندان کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ نہ صرف ڈیرے پر آنے والے معززین کے مسائل کو حل کرتا ہے بلکہ خود اپنے حلقہ احباب تک پہنچ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے مخلص اور ٹھوس اقدامات کیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام وریو خاندان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر الیکشن میں کامیاب کراتے ہیں۔