34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم نے پاکستان کامقدمہ دنیا کے سامنے رکھنے کا درست فیصلہ کیاہے...

وزیراعظم نے پاکستان کامقدمہ دنیا کے سامنے رکھنے کا درست فیصلہ کیاہے ، جمال شاہ کاکڑ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 19 مئی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے پاکستان کامقدمہ دنیا کے سامنے رکھنے کا درست فیصلہ کیاہے ،بھارت شکست کے بعد اب سفارتی سطح پر پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے ،حکومت ،اپوزیشن ،عوام اور اداروں کوپاکستان کو بھارتی جارحیت کے بعد حاصل ہونے والے مقام کو برقرارکھنے کیلئے اتحاد واتفاق سے آگے بڑھنا چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ 10مئی کواللہ تعالیٰ نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیاہے اس دن ہم نے صرف جنگ نہیں جیتی بلکہ پاکستان نے سفارتی ،خارجہ کے علاوہ ہماری حکومت، پارلیمان ،اپوزیشن سمیت فورم پر ہم بھارت سے آگے ہیں افواج پاکستان ،پاک فضائیہ ،نیوی نے ہر محاذ پر دشمنوں کو مات دی ہے ،دنیا کے سامنے بھارت حملہ آور اور پاکستان مظلوم ثابت ہوگیا،پاکستان نے واضح کیاتھاکہ بھارتی جارحیت کا جوجواب ہم دیں گے پوری دنیا دیکھے گی اور پھر دنیا نے دیکھ بھی لی ،پاکستان کو جب جنگ میں کامیابی ملی تو دنیا نے ہماری کامیابی کا اقرار کیا ،

- Advertisement -

بھارت کے ساتھ جنگ میں دنیا بھارتی میڈیا کا طرز عمل بھی دیکھا اور ہماری میڈیا کا بھی طرز عمل دیکھا لیکن پاکستان میں حکومت ،ادارے ،پارلیمان ،اپوزیشن اور میڈیا سمیت دیگر ایک پیج پر رہے اتحاد واتفاق کے ساتھ حقائق کے ساتھ ہم نے دنیا کے سامنے اپنا مقدمہ رکھا ،صرف مسلم امہ نہیں بلکہ بین الاقوامی دنیا بھی بھارتی اقدام سے پریشان ہیں بلکہ فرانس کی کمپنی کے شیئرز گر گئے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ،

اپوزیشن ،پاکستانی قوم ،سٹیبلشمنٹ، سیاستدانوں سب کو چاہیے کہ پاکستان کے اس مقام کو برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے مودی حکومت شکست خوردہ بن گئی ہمیں اپنی تیاری جاری رکھنی چاہیے ،وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کامقدمہ رکھنے کا درست فیصلہ کیاہے مودی سرکار پر ان کی اپوزیشن اور عوام بھی سوالات اٹھا رہے ہیں ،وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک پاور کی حیثیت سے دنیا کے سامنے ہوں گے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598702

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں