انقرہ ۔ 22 جون (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور قطر کے ساتھ خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے نئے ولی عہد بننے پر مبارکباد بھی دی۔ترک صدر کے …
ترک صدر کا شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ، قطر بحران کے حل پر تبادلہ خیال،شہزادہ محمد کے ولی عہد بننے پر مبارکباد

مزید خبریں
انقرہ ۔ 22 جون (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور قطر کے ساتھ خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے نئے ولی عہد بننے پر مبارکباد بھی دی۔ترک صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سعودی رہنماﺅں نے ترکی کی جانب سے قطر کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا اوردو طرفہ تعلقات میں بہتری پر زور دیاجبکہ ترک صدر رجب طیب ایردوان اور شاہ سلمان نے اگلے ماہ ہمبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران بالمشافہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔








