اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):ایوان بالا نے بین الاقوامی امتحان بورڈ بل 2025ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر خلیل طاہر نے یہ بل قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو …
ایوان بالا نے بین الاقوامی امتحان بورڈ بل 2025ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):ایوان بالا نے بین الاقوامی امتحان بورڈ بل 2025ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر خلیل طاہر نے یہ بل قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔
تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔








