سرینگر ۔ 23 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ترال میں بھارتی فورسز کی طرف سے نمازیوں پر ظلم و تشدد اورمساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے لوگوں کو گھر جانے کا حکم دینے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ فورسز نے رمضان المبارکے بابرکت مہینے میں بھی نہتے شہریوں پر ظلم و جبراورزیادتیوں کا سلسلہ جاری …
ترال میں بھارتی فورسز کی طرف سے نمازیوں پر تشدد اور اعتکاف بیٹھے لوگوں کو گھر بھیجنے کی شدید مذمت کشمیریوں کو اپنے دینی فرائض سے روکنا دینی امور میں مداخلت ہے جسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائی گا ،گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 23 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ترال میں بھارتی فورسز کی طرف سے نمازیوں پر ظلم و تشدد اورمساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے لوگوں کو گھر جانے کا حکم دینے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ فورسز نے رمضان المبارکے بابرکت مہینے میں بھی نہتے شہریوں پر ظلم و جبراورزیادتیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور انہیں ہرممکن طریقے سے تنگ طلب کیا جارہا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کے مسجد میں داخل ہوکر کشمیریوںکو زبردستی اپنے دینی فرائض سے روکنے کو مسلمانوںکے دینی امور میں مداخلت قراردیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی ریاستی دہشت گردی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔








