بر سلز۔ 23 جون (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد بھی یورپی یونین کے شہری برطانیہ میں سکونت پذیر رہ سکیں گے۔ خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اس پیش رفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے لیے مذاکراتی عمل کا یہ ایک اچھا آغاز ہے۔ انہوں نے …
بریگزٹ مذاکرات کے لیے اچھا آغاز ہے، میرکل

مزید خبریں
بر سلز۔ 23 جون (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد بھی یورپی یونین کے شہری برطانیہ میں سکونت پذیر رہ سکیں گے۔ خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اس پیش رفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے لیے مذاکراتی عمل کا یہ ایک اچھا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے لیے ابھی کئی معاملات طے ہونا باقی ہیں۔گزشتہ روز برسلز میں منقعدہ یورپی یونین کی ایک روزہ سمٹ میںتھریسا مے نے کہا کہ یورپی یونین کے ایسے شہری جو 5 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں، انہیں بریگزٹ کے بعد بھی ’مکمل حقوق‘ حاصل رہیں گے۔








