بیجنگ۔ 23 جون (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ہفتے ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران وہ برطانیہ کی طرف سے اس شہر کو دوبارہ چین کے حوالے کیے جانے کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ برطانیہ نے 1997میں ہانگ کانگ کا انتظام چین کو واپس لوٹا دیا تھا۔ تاہم چینی حکام نے ابھی …
چینی صدر آئندہ ہفتے ہانگ کانگ جائیں گے، میڈیا

مزید خبریں
بیجنگ۔ 23 جون (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ہفتے ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران وہ برطانیہ کی طرف سے اس شہر کو دوبارہ چین کے حوالے کیے جانے کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ برطانیہ نے 1997میں ہانگ کانگ کا انتظام چین کو واپس لوٹا دیا تھا۔ تاہم چینی حکام نے ابھی تک شی جن پنگ کے دورہء ہانگ کانگ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ 2013میں صدرات کا عہدہ سنبھالنے والے شی جن پنگ کا یہ ہانگ کانگ کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔








