صنعاء۔ 24 جون (اے پی پی)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وبا زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ہفتہ کوغیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ نے یونیسیف کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ستمبر تک یمن میں اس وبا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق شورش زدہ ملک یمن میں …
اقوام متحدہ کا یمن میں ہیضہ کی وباءپر تشویش کا اظہار
مزید خبریں
صنعاء۔ 24 جون (اے پی پی)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وبا زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ہفتہ کوغیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ نے یونیسیف کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ستمبر تک یمن میں اس وبا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق شورش زدہ ملک یمن میں اس وقت ہیضے سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ نوے ہزار ہے تاہم صورتحال کی ابتری کے باعث اس میں اضافہ متوقع ہے ۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک ایک ہزار پینسٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں








