بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے

سرینگر ۔ 25 جون(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین جناب محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک قتل گاہ میں کردیا ہے جہاں قابض بھارتی فورسز نے صرف 8جولائی 2016 سے سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید ، ہزاروں کو زخمی ، سینکڑوں کو بصارت سے محروم جبکہ ہزاروں کوتھانوں ، جیلوں اور …

سرینگر ۔ 25 جون(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین جناب محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک قتل گاہ میں کردیا ہے جہاں قابض بھارتی فورسز نے صرف 8جولائی 2016 سے سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید ، ہزاروں کو زخمی ، سینکڑوں کو بصارت سے محروم جبکہ ہزاروں کوتھانوں ، جیلوں اور تفتیشی مراکز میں پہنچا دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واحد مقصد کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم کرنا ہے لیکن بھارت اور اسکے ریاستی گماشتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ظلم و جبر کے ان ہتھکنڈوں سے وہ کشمیری عوام کو ہرگز مرعوب نہیں کر سکیں گے

مزید خبریں

Leave a Reply