والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں،سعید احمد دُمڑ

94
پولیو مہم کے دوسرے روز میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسین مکمل کر لی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرملتان

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرقلعہ سیف اللہ سعید احمد دُمڑنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر 26مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سے اپیل کی کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ڈی سی سعید احمد دُمڑنے متعلقہ اداروں کو بھی مہم کے دوران ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔ دریں اثناء بولان میں ڈپٹی کمشنر کچی جہانزیب بلوچ نےبچے کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع میں 26 مئی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سال تک کے عمر کے تمام کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین اور عوام کا تعاون ضروری ہے۔ مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔