کیلیفورنیا ۔ 25 جون (اے پی پی)امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 2 بار مچھلی کھانے سے جوڑوں کے درد سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔امریکی ریسرچ سینٹر میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مچھلی کا استعمال صحت کے لیے کافی مفید ہے، یہ ایسے امراض سے نجات دلاتی ہے جو جوڑوں اور ہڈیوں میں درد اور سوزش کی وجہ بنتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ہفتے …
امریکی ماہرین صحت کا جوڑوں کے درد سے محفوظ رہنے کے لئے مچھلی کھا نے کا مشورہ

مزید خبریں
کیلیفورنیا ۔ 25 جون (اے پی پی)امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 2 بار مچھلی کھانے سے جوڑوں کے درد سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔امریکی ریسرچ سینٹر میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مچھلی کا استعمال صحت کے لیے کافی مفید ہے، یہ ایسے امراض سے نجات دلاتی ہے جو جوڑوں اور ہڈیوں میں درد اور سوزش کی وجہ بنتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ہفتے میں مچھلی کے صرف 2 پیس کھانے والے لوگ جوڑوں کی خاص بیماری سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔گزشتہ تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل میں بڑی مقدار میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ شامل ہوتا ہے جو جوڑوں اور ہڈیوں کے درد سے آرام دیتا ہے جن مچھلیوں میں زیادہ اومیگا 3 پایا جاتاہے ان میں بام، سامن، راو اورگروپر مچھلیوں کی قسم شامل ہے۔ماہرین نے یہاں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ تلی ہوئی مچھلی میں اومیگا 3 ختم ہوجاتا ہے۔








