ایس ای سی پی کی جعلی آن لائن ٹریڈنگ/سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے متعلق وضاحت

80
ایس ای سی پی اپیلیٹ بینچ نے ایک سال میں 100 اپیلوں کا فیصلہ کیا

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ایس ای سی پی نے پہلے جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے عوام کو کچھ غیر قانونی اور جعلی آن لائن ٹریڈنگ/سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بارے میں آگاہ کیا تھا جو معروف کمپنیوں، لائسنس یافتہ اداروں اور مستند ماہرین، بشمول بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ، کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔یہ واضح کیا جاتا ہے کہ بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ ایک سکیورٹیز بروکر ہے جو ایس ای سی پی سے باقاعدہ طور پر لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ ہے

اور اس کا جعلی پلیٹ فارمز جیسے کہ “BMA Capital No.108” اور “BMAC Global Pro” سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ نے اپنے نام کے غلط استعمال کے خلاف خبردار کرنے کے لیے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک عوامی انتباہ بھی جاری کیا ہے۔عوام کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی سرمایہ کاری پلیٹ فارم یا اسکیم کی قانونی حیثیت کی تصدیق ایس ای سی پی کی ویب سائٹ اور لائسنس یافتہ سکیورٹیز و کموڈٹیز بروکرز کی سرکاری ویب سائٹس سے ضرور کریں

تاکہ خود کو اور اپنی محنت کی کمائی کو کسی بھی جعلی سرمایہ کاری پلیٹ فارم یا سکیم سے محفوظ رکھ سکیں۔