اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ،کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی …
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ،کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دینا نا انصافی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں








