پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا جناح ہسپتال کا دورہ

لاہور ۔ 27 جون(اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے جناح ہسپتال میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کے ورثاءسے یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ سربراہ پاک فضائیہ نے …

لاہور ۔ 27 جون(اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے جناح ہسپتال میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کے ورثاءسے یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ سربراہ پاک فضائیہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے ورثاءسے گفتگو کے دوران کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ آ پ کے ساتھ کھڑی ہے اور پاک فضائیہ زخمیوں کو ہر قسم کی امداد پہنچانے کو یقینی بنائے گی۔

Leave a Reply