اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے کرپا تھانے کی حدود میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران 60 افراد کی سکریننگ کی اور پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔اتوار کوایک اہلکار نے بتایا کہ یہ آپریشن وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا …
اسلام آبادپولیس کا کرپا تھانے کی حدود میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن،پانچ مشتبہ افرادگرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے کرپا تھانے کی حدود میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران 60 افراد کی سکریننگ کی اور پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔اتوار کوایک اہلکار نے بتایا کہ یہ آپریشن وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیموں نے کرپا کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 27 گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی مکمل تلاشی لی گئی جبکہ 60 افراد اور 30 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دو مشکوک افراد کو بھی تصدیق کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے ان کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل، ایک اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور شہر بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔








