سعودی طلبا کی موبائل ایپ عازمین حج کو راستہ تلاش کرنے میں مدد دے گی

ریاض ۔2جون (اے پی پی):سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے طلبا کی ٹیم نے ایک ایسی موبائل ایپ تیار کی ہے جو عازمینِ حج کو ان کے سفر کے راستے بتانے میں آسانی پیدا کرے گی۔ عرب نیوز کے مطابق حسن السلمی کی قیادت میں طلبا کی ٹیم نے مساعد ایپ تیار کی ہے جو انٹرایکٹیو ہے اور جس سے عازمینِ حج اپنے کیمپ کا راستہ تلاش کر سکتے …

ریاض ۔2جون (اے پی پی):سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے طلبا کی ٹیم نے ایک ایسی موبائل ایپ تیار کی ہے جو عازمینِ حج کو ان کے سفر کے راستے بتانے میں آسانی پیدا کرے گی۔

عرب نیوز کے مطابق حسن السلمی کی قیادت میں طلبا کی ٹیم نے مساعد ایپ تیار کی ہے جو انٹرایکٹیو ہے اور جس سے عازمینِ حج اپنے کیمپ کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں اور پُر ہجوم مقامات سے باآسانی اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔

حسن السلمی کا کہنا تھا کہ ’ایپ کے اس جدت پسند خیال کا مقصد عازمینِ حج کے سفر کو آسان بنانا ہے۔ ہم اسے حج اور عمرہ سے متعلق کانفرس میں پیش کریں گے۔

مزید خبریں