بیجنگ ۔ 29 جون (اے پی پی) چین نے 40 ہزار درختوں پر مشتمل دنیا کے پہلے جنگل نما شہرکے قیام پر کام شروع کردیا ۔ چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبے گوانگ شی کے علاقے لیوزہو میں قائم ہونے والے درختوں سے بھرپور اس شہر کی آبادی تقریباً 30 ہزار افراد پر مشتمل ہوگی، یہ شہر سالانہ 10 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ، 57 ٹن آلودگی جذب کرنے …
چین میں 40 ہزار درختوں پر مشتمل جنگل نما شہر کی تعمیر

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 29 جون (اے پی پی) چین نے 40 ہزار درختوں پر مشتمل دنیا کے پہلے جنگل نما شہرکے قیام پر کام شروع کردیا ۔ چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبے گوانگ شی کے علاقے لیوزہو میں قائم ہونے والے درختوں سے بھرپور اس شہر کی آبادی تقریباً 30 ہزار افراد پر مشتمل ہوگی، یہ شہر سالانہ 10 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ، 57 ٹن آلودگی جذب کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا جبکہ یہ سالانہ 900 ٹن آکسیجن بھی فراہم کرے گا۔








