جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کے نئے مسودہ کی تعمیل لازمی ہو گی،اقوام متحدہ

نیویارک ۔ 29 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کے نئے مسودہ کی تعمیل لازمی ہو گی۔ امریکا کے خبررساں ادارے کے مطابق جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کے دوسرے مسودے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں مذاکرات کاروں کو پیش کر دیا گیا ہے۔ قانونی طور پر اس معاہدے کی تعمیل لازمی ہو گی۔مذاکرات کی سربراہ کوسٹاریکا کی سفیر …

نیویارک ۔ 29 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کے نئے مسودہ کی تعمیل لازمی ہو گی۔ امریکا کے خبررساں ادارے کے مطابق جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کے دوسرے مسودے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں مذاکرات کاروں کو پیش کر دیا گیا ہے۔ قانونی طور پر اس معاہدے کی تعمیل لازمی ہو گی۔مذاکرات کی سربراہ کوسٹاریکا کی سفیر ایلائن وائٹ گومیز نے مزید مذاکرات کی غرض سے نیا مسودہ کردیا ہے اور یہ مذاکرات 7 جولائی کو ختم ہوں گے۔مسودے میں مذاکرات کے رواں ماہ منعقدہ دوسرے مرحلے کی بنیاد پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے۔مسودے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے میں شامل ہونے کے خواہش مند جوہری ہتھیاروں سے مسلح ملک جوہری ہتھیاروں کے فعال نظاموں کو جلد از جلد غیر فعال کریں گے اور اپنی ملکیت اپنے پاس یا اپنے کنٹرول میں کسی بھی جوہری ہتھیار یا جوہری دھماکہ خیز آلے کو جلد از تلف کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply