فرانس کے قومی دن کی پریڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شرکت کریں گے

پیرس ۔ 29 جون (اے پی پی)فرانس کے قومی دن کی پریڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شرکت کریں گے۔فرانس کے خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 14 جولائی کو منائے جانے والے فرانس کے قومی دن کے موقع پر پیرس میں ہونے والی سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ قومی …

پیرس ۔ 29 جون (اے پی پی)فرانس کے قومی دن کی پریڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شرکت کریں گے۔فرانس کے خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 14 جولائی کو منائے جانے والے فرانس کے قومی دن کے موقع پر پیرس میں ہونے والی سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ قومی سطح پر تقریبات کے ساتھ 14 جولائی کا دن فرانس میں ’باستِیل ڈے‘ کہلاتا ہے۔ اس سال اس موقع پر پہلی عالمی جنگ میں امریکا کی شمولیت کی صد سالہ تقریبات بھی منائی جا رہی ہیں۔ اسی لیے فرانسیسی صدر ماکروں نے امریکی ہم منصب کو اس فوجی پریڈ میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے صدر ٹرمپ نے قبول کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply