ویٹیکن سٹی۔ 30 جون (اے پی پی)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے معتمد خاص اور ویٹیکن کے خزانچی کارڈینل جارج پیل پر بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔فرانس ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہر چند کہ جارج پیل نے ان الزامات کو ماننے سے انکار کردیا ہے تاہم وہ اپنے آبائی ملک آسٹریلیا جاکر عدالت میں ان الزامات کا سامنا کریں …
پوپ فرانسس کے معتمد خاص جنسی استحصال میں ملوث

مزید خبریں
ویٹیکن سٹی۔ 30 جون (اے پی پی)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے معتمد خاص اور ویٹیکن کے خزانچی کارڈینل جارج پیل پر بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔فرانس ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہر چند کہ جارج پیل نے ان الزامات کو ماننے سے انکار کردیا ہے تاہم وہ اپنے آبائی ملک آسٹریلیا جاکر عدالت میں ان الزامات کا سامنا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان پرعائد کیے گئے بچوں کے جنسی استحصال کے الزامات کردار کشی کی بدترین مثال ہے۔ جارج پیل نے کہا کہ جنسی استحصال ان کے نزدیک انتہائی مکروہ فعل ہے۔جارج پیل پر لگنے والے یہ الزامات کیتھولک چرچ پر ایک اور سیاہ دھبہ ثابت ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ کئی برسوں سے جنسی استحصال کی رپورٹس کی وجہ سے پہلے تنقید کی زد میں ہے۔








