ایران جوہری معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد پر قائم ہے،اقوام متحدہ

نیویارک۔ 30 جون (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے سلامتی کونسل کو پیش کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ سے اب تک ایران اپنے وعدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر قائم ہے۔اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جیفری فلٹ مین نے انٹونیو گوٹیریش کی حالیہ رپورٹ سلامتی …

نیویارک۔ 30 جون (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے سلامتی کونسل کو پیش کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ سے اب تک ایران اپنے وعدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر قائم ہے۔اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جیفری فلٹ مین نے انٹونیو گوٹیریش کی حالیہ رپورٹ سلامتی کونسل کو پیش کردی ہے۔انہوں نے اس رپورٹ میں کہا کہ ایران نے جوہری سرگرمیوں میں سلامتی کونسل کی قرارداد کے خلاف ایسا کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ ہی قرارداد سے ہٹ کر جوہری آلات یا نقل و حرکت کا کوئی کام کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply