واشنگٹن۔ 30 جون (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی آئندہ انتخابی مہم کے لئے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی آئندہ انتخابی مہم کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے وائٹ ہاوس کے قریب واقع ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کا انتخاب کیا ہے،انھوں نے گزشتہ بدھ کی رات واشنگٹن میں ایک عشائیہ میں شرکت کی، جو ان کی …
صدر ٹرمپ نے اپنی آئندہ انتخابی مہم کے لئے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 30 جون (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی آئندہ انتخابی مہم کے لئے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی آئندہ انتخابی مہم کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے وائٹ ہاوس کے قریب واقع ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کا انتخاب کیا ہے،انھوں نے گزشتہ بدھ کی رات واشنگٹن میں ایک عشائیہ میں شرکت کی، جو ان کی آئندہ انتخابی مہم اور ریپبلکن پارٹی کے لئے دیا گیا تھا۔اس عشائیہ میں شرکت کے لئے ہر آدمی کو 45 ہزار ڈالر کا ٹکٹ لینا پڑا تھا البتہ ترجیحی بنیاد پر ایک لاکھ ڈالر چندہ دیا جا سکتا تھا۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020 میں ہوں گے۔








