اقوام متحدہ۔ 30 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا واحد حل فلسطین پراسرائیل کے50 سالہ قبضہ کے قبضے کے خاتمہ سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹرس نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کی 50 ویں برسی کی مناسبت سے اقوام متحدہ میں منعقدہ ایک فورم کو جاری پیغام میں کہاکہ عرب …
مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل قبضے کے خاتمہ سے ہی ممکن ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 30 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا واحد حل فلسطین پراسرائیل کے50 سالہ قبضہ کے قبضے کے خاتمہ سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹرس نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کی 50 ویں برسی کی مناسبت سے اقوام متحدہ میں منعقدہ ایک فورم کو جاری پیغام میں کہاکہ عرب اسرائیل جنگ کے بعد اسرائیل کی جانب سے دریائے اردن کے مغربی کنارے، مشرقی القدس اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ جمانے کے باعث لاکھوں فلسطینی اور شامی شہریوں کو اپنا گھر بارچھوڑنا پڑااور اس قبضے سے فلسطینی عوام کو بھاری نقصانات پہنچے جبکہ نئی فلسطینی نسلیں مہاجر کیمپوں میں مفلسی اور مستقبل کی توقعات سے عاری ماحول میں پرورش پا رہی ہیںگوٹرس نے کہا ہے کہ اس شدت اور انتقام کے ماحول میں نہ تو فلسطینی اپنی مملکت کو قائم کر سکتے ہیں اور نہ ہی اسرائیل امن و سلامتی کے ماحول کا مالک بن سکتا ہے لہذا اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں سے انخلاءکرنا ہو گا تا کہ شدت کا خاتمہ ہو سکے۔








