ہمیں الزامات لگا کر سیاست سے باہر نہیں کیا جا سکتا ، اگر غیر فطری طریقے سے نکالنے کی کوشش کی گئی تو ہم آئندہ عام انتخابات میں زیادہ اکثریت سے واپس آئیں گے ،کوئی شک نہیں کہ سی پیک سے جڑنا دشمنوں کو پسند نہیں ، عمران خان ہمیں گندا کرتے کرتے خود گندے ہو گئے ہیں ،ہمیں گرانے کی کوشش کریں گے تو آ پ خود بھی نہیں …
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کارکنوں سے خطاب

مزید خبریں
ہمیں الزامات لگا کر سیاست سے باہر نہیں کیا جا سکتا ، اگر غیر فطری طریقے سے نکالنے کی کوشش کی گئی تو ہم آئندہ عام انتخابات میں زیادہ اکثریت سے واپس آئیں گے ،کوئی شک نہیں کہ سی پیک سے جڑنا دشمنوں کو پسند نہیں ، عمران خان ہمیں گندا کرتے کرتے خود گندے ہو گئے ہیں ،ہمیں گرانے کی کوشش کریں گے تو آ پ خود بھی نہیں بچیں گے اور آپ کی باری بھی نہیں آئے گی،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کارکنوں سے خطاب
لاہور۔یکم جولائی (اے پی پی ) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں الزامات لگا کر سیاست سے باہر نہیں کیا جا سکتا ، اگر غیر فطری طریقے سے نکالنے کی کوشش کی گئی تو ہم آئندہ عام انتخابات میں زیادہ اکثریت سے واپس آئیں گے ،کوئی شک نہیں کہ سی پیک سے جڑنا دشمنوں کو پسند نہیں ،کچھ علاقائی اور عالمی طاقتوں کو یہ ہضم نہیں ہو رہا ، اگر ہم بھیک مانگتے رہیں گے اور عالمی طاقتوں کے در پر جھکے رہیں گے تو پھر ریمنڈ ڈیوس چھوڑنا پڑےں گے ، عمران خان ہمیں گندا کرتے کرتے خود گندے ہو گئے ہیں ، سن لیں ہمیں گرانے کی کوشش کریں گے تو آ پ خود بھی نہیں بچیں گے اور آپ کی باری بھی نہیں آئے گی اور یہ نہ ہو کہ کل جدوجہد میں آپ ٹرک پر ہمارے ساتھ ہوں ۔ اپنے انتخابی حلقہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عدلیہ کی بحالی کے لئے جان جانے والا لانگ مارچ کیا ، نواز شریف نے عوام کی نبض پر ہاتھ رکھا اور پھر انہی کے ہو کر رہ گئے، انہوں نے جب جب ملک کو آگے لیجانے کی کوشش کی ان پر الزامات لگے اور حکومتیں توڑی گئیں ، احتساب کا نعرہ لگایا گیا‘ لوٹ مار کے الزامات لگائے گئے او رکہانی ختم کی گئی ۔








