نوابشاہ ،کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن کی جانب سے ضلع سانگھڑ کی حدود میں درختوں کی کٹائی پر پابندی

نوابشاہ۔ 12 جون (اے پی پی) نوابشاہ:کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو کی جانب سے ضلع سانگھڑ کی حدود میں درختوں کی کٹائی پر 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کو کاروائی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ساراہ جاوید کی سفارش پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے ضلع سانگھڑ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش …

نوابشاہ۔ 12 جون (اے پی پی) نوابشاہ:کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو کی جانب سے ضلع سانگھڑ کی حدود میں درختوں کی کٹائی پر 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کو کاروائی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ساراہ جاوید کی سفارش پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے ضلع سانگھڑ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر نے درختوں کی کٹائی

غیر قانونی خریداری و فروخت اور ضلع سے باہر لکڑی کی منتقلی پر لگائی گئی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں۔