پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی جبری مشقت کے خلاف عالمی دن کے مو قع پر تقریبات

56

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی جبری مشقت کے خلاف محنت کش بچوں کا عالمی دن 12 جون جمعرات کو منایا گیا۔ غربت،بے روز گاری،مہنگائی سے بچے نہ صرف تعلیم سے محروم ہیں بلکہ یہ معصوم بوٹ پالش ، ہوٹلوں،چائے خانوں،ورکشاپس،مارکیٹس،چھوٹی فیکٹریوں، بھٹوں،سی این اجی اور پٹرول پمپوں پر مشقت پر بھی مجبور ہیں۔

چائلڈ لیبر کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اور نجی ادارووں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اور اس حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔