نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا احمد آباد میں طیارے کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

58

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھارت کے شہر احمد آباد (گجرات) میں ایئر انڈیا کی پرواز کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو ”ایکس” پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ احمد آباد (گجرات) میں ایئر انڈیا کی پرواز کے حادثے پر افسوس ہوا، اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔