پاکستان بھارت کے ساتھ قونصلر رسائی کے معاہدے کےلئے پرعزم ہے

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاکستان بھارت کے ساتھ 2008ءکے قونصلر رسائی کے معاہدے پر عملدرآمد کےلئے پرعزم ہے جس کے تحت ایک دوسرے ملک کی جیلوں میں قید شہریوں کی فہرستوں کا تبادلہ بھی سال میں دو مرتبہ کیا جاتا ہے اور ہر سال یکم فروری اور یکم جولائی کو ایسے قیدیوں کی فہرستوں کا باہمی تبادلہ کیا جاتا ہے۔ یکم جولائی 2017ء کو بھی پاکستان …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاکستان بھارت کے ساتھ 2008ءکے قونصلر رسائی کے معاہدے پر عملدرآمد کےلئے پرعزم ہے جس کے تحت ایک دوسرے ملک کی جیلوں میں قید شہریوں کی فہرستوں کا تبادلہ بھی سال میں دو مرتبہ کیا جاتا ہے اور ہر سال یکم فروری اور یکم جولائی کو ایسے قیدیوں کی فہرستوں کا باہمی تبادلہ کیا جاتا ہے۔ یکم جولائی 2017ء کو بھی پاکستان نے بھارتی حکام کو پاکستان کی جیلوں میں بند بھارتی شہریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ پانچ بھارتی شہری جن کی سزا مکمل ہو چکی تھی ان کو 22 جون 2017ءکو بھارت کے حوالے کیا گیا، اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں قید 20 پاکستانی اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں وہ ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں جبکہ 107 پاکستانی ماہی گیروںاور 85 سویلین کو قونصلر رسائی بھی ابھی تک فراہم نہیں کی گئی ۔

Leave a Reply