مالی سال 2017-18ءکا بجٹ عام آدمی کی فلاح وبہبود اور سہولتوں میں اضافہ کے پیش نظر مرتب کیا گیا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار

مالی سال 2017-18ءکا بجٹ عام آدمی کی فلاح وبہبود اور سہولتوں میں اضافہ کے پیش نظر مرتب کیا گیا، موجودہ حکومت نے دانشمندانہ پالیسیوں اورسخت مالیاتی نظم وضبط کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا ہے، اب حکومت کی توجہ دیر پا اور مستحکم اقتصادی شرح نمو کے حصول پر ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق …

مالی سال 2017-18ءکا بجٹ عام آدمی کی فلاح وبہبود اور سہولتوں میں اضافہ کے پیش نظر مرتب کیا گیا، موجودہ حکومت نے دانشمندانہ پالیسیوں اورسخت مالیاتی نظم وضبط کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا ہے، اب حکومت کی توجہ دیر پا اور مستحکم اقتصادی شرح نمو کے حصول پر ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالی سال 2017-18ءکا بجٹ عام آدمی کی فلاح وبہبود اور سہولتوں میں اضافہ کے پیش نظر مرتب کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ میں اتوار کو ایک اجلاس بجٹ پر عمل درآمد کے اقدامات کاجائزہ لیاگیاہے۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نے مالی سال 2017-18ءکے بجٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر کو بتایاگیاکہ اس حوالے سے زیادہ تر کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے وزارت خزانہ کے حکام کو ہدایت کی کہ بجٹ پر عملدرآمد کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ دانشمندانہ پالیسیوں اورسخت مالیاتی نظم وضبط کے ذریعے موجودہ حکومت نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کیاہے اوراب حکومت کی توجہ دیر پا اور مستحکم اقتصادی شرح نمو کے حصول پر ہے۔ اسحاق ڈارنے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی کی 6 فیصد شرح ترقی کے حصول کے لئے پرعزم ہےں ۔انہوں نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران بھی مالیاتی نظم وضبط کو برقرار رکھاجائے ۔ اجلاس میں سیکرٹری اقتصادی ڈویژن سمیت وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply