وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان

12

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے تاہم ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 10، کالام 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 51، بہاولنگر، تربت، لسبیلہ، سبی، موہنجو داڑو 49، دادو، روہڑی، نورپورتھل، بھکر، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر اور سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔