اورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو دیارغیر میں قابل فخر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، عابد شیر علی دیار غیر میں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اوورسیز ایڈوائزی کونسل کی تعارفی تقریب سے سعید الٰہی منصور الحق ، بیرسٹر امجد ملک ، نعیم عباسی اور دیگر کا خطاب اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے …
اورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو دیارغیر میں قابل فخر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، عابد شیر علی

مزید خبریں
اورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو دیارغیر میں قابل فخر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، عابد شیر علی
دیار غیر میں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے
اوورسیز ایڈوائزی کونسل کی تعارفی تقریب سے سعید الٰہی منصور الحق ، بیرسٹر امجد ملک ، نعیم عباسی اور دیگر کا خطاب
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو دیارغیر میں قابل فخر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں ان کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اورسیزپاکستانی اور ان کے اہل خانہ کو ضروری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پرخصوصی کمیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلے میں اورسیز کونسل کے قیام کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ کونسل حکومتی اداروں کے مابین روابط کے ذریعے اورسیزپاکستانیوں کی مشکلات دور کرنے میںمدد دگار ہو گی۔ یہ بات انہوں نے اسلام آبادمیں اورسیز ایڈوائزری کونسل کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام او پی ایف کے بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کیا جبکہ تقریب میں مختلف ممالک سے اورسیز پاکستانی رہنماﺅں، ممبران اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام ہلال احمر پاکستان کے تعاون سے کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعووی عرب میں مقیم پاکستانی منصور الحق نے کہا کہ پاکستانی اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں قابل فخر خدمات سر انجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ایک ادارے کے قیام سے ان کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل اورسیز پاکستانی ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کونسل کے قیام کے اغراض و مقاصد کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کونسل کے نمائند ے پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں مدد دیں گے ۔








