سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

پاکستان خطے کے استحکام کے لیے کوشاں ہے ‘ بھارت سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ‘بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کرتا رہا ہے ‘ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو اسلام آباد ۔ 2 جولائی …

پاکستان خطے کے استحکام کے لیے کوشاں ہے ‘ بھارت سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ‘بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کرتا رہا ہے ‘ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے استحکام کے لیے کوشاں ہے اور بھارت سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام کے لیے یہاں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کرتا رہا ہے جس کے ہمارے پاس ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکا پاکستان سے پکڑا جانا اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم کا اعتراف کرنا بھارتی عزائم کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راءنے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے لیے پاکستان بھیجا جس کا کلبھوشن نے خود اعتراف بھی کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ عالمی عدالت میں بھارت خود ہی لیکر گیا ہے اس لیے بھارت کو اب اس حوالے سے انتظار کرنا چاہیئے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ 2008ءمیں پاکستان اور بھارت کے مابین ایک معاہدہ سائن ہوا تھا جس کے تحت ہم نے 5 بھارتیوں کو 22 جون کو ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے لیکن بھارت میں 20 پاکستانی ایسے ہیں جن کی سزا بھی مکمل ہو چکی ہے لیکن بھارت نے انہیں ابھی تک نہیں چھوڑا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، امریکا کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات وسیع پیمانے پر ہیں جہاں پاکستان اور بھارت کو برابر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کے لیے پہلے بھی کوشاں رہا ہے اور اب بھی افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

Leave a Reply