آپریشن ردالفساد،بلوچستان کے علاقہ کوہلو میں کارروائی،8 دہشت گرد گرفتار،اسلحہ کا بھاری ذخیرہ قبضہ میں لے لیا

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) آپریشن ردالفساد کے سلسلہ میں فرنٹیر کور نے بلوچستان کے علاقہ کوہلو میں کارروائی کے دوران8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور اسلحہ کا بھاری ذخیرہ قبضہ میں لے لیا۔ اتوار کو یہاں آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سوری کور کے علاقہ سے گرفتار کئے گئے مشتبہ دہشت گرد پر گزشتہ روز مچھ ریلوے سٹیشن کے قریب …

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) آپریشن ردالفساد کے سلسلہ میں فرنٹیر کور نے بلوچستان کے علاقہ کوہلو میں کارروائی کے دوران8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور اسلحہ کا بھاری ذخیرہ قبضہ میں لے لیا۔ اتوار کو یہاں آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سوری کور کے علاقہ سے گرفتار کئے گئے مشتبہ دہشت گرد پر گزشتہ روز مچھ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹڑی پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ کارتوس کی بھاری مقدار سمیت3 چھوٹی مشین گنیں،5 رائفلز،18 میگزینیں اور ہزاروں راﺅنڈ برآمد کئے گئے۔

Leave a Reply