کوئٹہ۔ 13 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے کچلاک تا سریاب ریلوے ٹریک کے منصوبے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک عوام دوست،دوراندیش اور انقلابی اقدام قرار دیا۔
اپنے بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گا، بلکہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع، تجارتی سرگرمیوں اور علاقائی روابط کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے لیے اس نوعیت کے منصوبے امید کی نئی کرن ہیں، جن سے مقامی آبادی کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے میں مدد ملے گی۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کو سراہتے ہوئے اس منصوبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔