امریکی سینٹ کے5 رکنی وفد سینٹر جان مکین کی قیادت میں مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات

امریکی سینٹ کے5 رکنی وفد سینٹر جان مکین کی قیادت میں مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات،پاکستان امریکہ سٹریٹجک شراکت داری خطہ اور خطہ سے باہر امن اور استحکام کے حصول کیلئے انتہائی اہم ہے،سرتاج عزیز ،پاکستان کے ساتھ تعلقات ایک قریبی دوست اور امریکی اتحادی کے طور پر بہت اہمیت کا حامل ہیں،سینیٹر جان مکین اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) امریکی سینیٹ کے5 رکنی وفد …

امریکی سینٹ کے5 رکنی وفد سینٹر جان مکین کی قیادت میں مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات،پاکستان امریکہ سٹریٹجک شراکت داری خطہ اور خطہ سے باہر امن اور استحکام کے حصول کیلئے انتہائی اہم ہے،سرتاج عزیز ،پاکستان کے ساتھ تعلقات ایک قریبی دوست اور امریکی اتحادی کے طور پر بہت اہمیت کا حامل ہیں،سینیٹر جان مکین

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) امریکی سینیٹ کے5 رکنی وفد نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین کی قیادت میں اتوار کو یہاں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ وفد کے دیگر اراکین میں سینیٹر لنڈ سے گراہم،سینٹر الربتھ وادین ،سینٹر ڈیوڈ پرڈوئی اور سینٹر شیلڈی شامل تھے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ملاقات کے دوران موجود تھیں۔ امریکی سینیٹر کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے باقاعدگی کے ساتھ اعلیٰ سطحی رابطوں کے عزم کا اعادہ کیا،خاص طور پر دونوں ممالک کے مابین مفاہمت اور تعاون کے فروغ کیلئے سینٹر جان مکین،گراہم اور وائٹ ہاﺅس کے باقاعدگی سے پاکستان کے دوروں اور مصروفیات کی تعریف کی ۔مشیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعاون کی اہمیت اور اس شراکت داری کو کثیرالجہت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکی سٹریٹجک شراکت داری خطہ اور اس سے باہر امن اور استحکام کے حصول کیلئے انتہائی اہم ہے۔ سینٹر جان مکین نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا وفد کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ایک قریبی دوست اور امریکی اتحادی کے طور پر بہت اہمیت کا حامل ہیں۔ امریکی سینٹر نے پاکستان کی اقتصادی سماجی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور اعتماد کی تعریف کی۔ انہوں نے خطہ میں اور خطے کے باہر امن اور سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک امریکہ قریبی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی کوششوں میں تعاون کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ کیوسی جی افغانستان میں مفاہمت، امن اور استحکام کی بحالی اور معاشی خوشحالی کیلئے ایک موثر عمل ہے ۔

Leave a Reply