وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا پی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاناما کا شور کرنے والے پاناما لیکس پر صرف سیاست کر رہے ہیں‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کا تو نام پاناما پیپرز میں کہیں موجود ہی نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے۔ پیر کو پی ٹی وی …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاناما کا شور کرنے والے پاناما لیکس پر صرف سیاست کر رہے ہیں‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کا تو نام پاناما پیپرز میں کہیں موجود ہی نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے۔ پیر کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے اور یہ موجودہ حکومت کی مخلصانہ و کارآمد پالیسیوں ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادوشمار میں بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن انتخابات کی بات تو نہیں کرتے کیونکہ انہیں اپنی کارکردگی کا بخوبی علم ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابات سب سے بہترین طریقہ ہے اور عوام بہترین جج ہیں اگر عوام عمران خان کو منتخب کر کے وزیراعظم بناتے ہیں تو ہم ان کی راہ میں 126دن کے دھرنے والی رکاوٹ کبھی نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں اپنے دائیں بائیں کھڑے لوگوں پر بھی نگاہ ضرور ڈالنی چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہا اور یہ بات سینیٹر جان مکین نے بھی کہی۔

Leave a Reply