ایران کے خلاف اسرائیلی حملے امریکہ کی سفارتی کوششوں کے ساتھ "خیانت” اور سفارت کاری کے ساتھ غداری تھی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

جنیوا۔20جون (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کو امریکہ کی سفارتی کوششوں کے ساتھ "خیانت" اور سفارت کاری کے ساتھ غداری قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ انھو ں نے جمعہ کے روز کہا کہ تہران اور واشنگٹن ایرانی جوہری پروگرام پر ایک "امید بھرا معاہدہ" کرنے والےتھے۔ جنیوا میں انھوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو …

Iranian Foreign Minister

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

جنیوا۔20جون (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کو امریکہ کی سفارتی کوششوں کے ساتھ "خیانت” اور سفارت کاری کے ساتھ غداری قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ انھو ں نے جمعہ کے روز کہا کہ تہران اور واشنگٹن ایرانی جوہری پروگرام پر ایک "امید بھرا معاہدہ” کرنے والےتھے۔ جنیوا میں انھوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو یورپی وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ سے قبل بتایا کہ "ایک جاری سفارتی عمل کے دوران ہم پر حملہ کیا گیا”۔

حملوں کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورہ کے دوران انھوں نے اسرائیل کے حملے کو "جارحیت کا ایک اشتعال انگیز اقدام” قرار دیا۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف نے 15 جون کو عمان میں عباس عراقچی سے ملاقات کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اسرائیل کی جانب سے کچھ دن پہلے حملے شروع کرنے کے بعد یہ ملاقات منسوخ کر دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ "ہمیں 15 جون کو امریکیوں کے ساتھ ملاقات کرنی تھی تاکہ ہمارے پرامن جوہری پروگرام پر گھڑے گئے مسائل کے پرامن حل کے لیے ایک بہت ہی امید افزا معاہدہ کیا جا سکے۔”

انہوں نے کہا کہ "یہ سفارت کاری کے ساتھ غداری اور بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو بڑا دھچکا تھا۔”