یمن میں سعودی مسام پروجیکٹ نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا

صنعا۔21جون (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت مسام پروجیکٹ نے یمن میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق مسام پروجیکٹ نے جون 2018 کے آغاز کے بعد سے اب تک یمن کی 6 کروڑ 70 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ اراضی کو بارودی سرنگوں سے صاف کیا جبکہ پانچ لاکھ بارودی سرنگیں تلف کی ہیں۔ ان میں اینٹی پرسنل …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

صنعا۔21جون (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت مسام پروجیکٹ نے یمن میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق مسام پروجیکٹ نے جون 2018 کے آغاز کے بعد سے اب تک یمن کی 6 کروڑ 70 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ اراضی کو بارودی سرنگوں سے صاف کیا جبکہ پانچ لاکھ بارودی سرنگیں تلف کی ہیں۔

ان میں اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور دیسی ساختہ ڈیوائسز شامل ہیں۔بارودی سرنگیں صاف کرنے کی ان کوششوں سے ہلاکتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

بے گھر افراد اور کسان اپنے گھروں اور زمینوں پر واپس آئے ہیں اور انہوں نے کام دوبارہ شروع کیا ہے۔سعودی ایجنسیی نے مصنوعی اعضا کے مراکز بھی قائم کیے ہیں جو باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کو مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ پروجیکٹ مقامی انجینئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں، سڑکوں اور سکولوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی محفوظ آمد ورفت اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔