سعودی وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کےلیے استنبول پہنچ گئے

استنبول۔21جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اسلامی تعاون تنظیم ( اوآئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے۔ایس پی اے کے مطابق او آئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس کی صدارت ترکیہ کر رہا ہے۔ او آئی سی کے رکن ممالک کثیر الجہتی اقدامات، خطے کی صورتحال، اس کے علاقائی اور بین الاقوامی اثرات پر تبادلہ …

Saudi Foreign Minister

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

استنبول۔21جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اسلامی تعاون تنظیم ( اوآئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے۔ایس پی اے کے مطابق او آئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس کی صدارت ترکیہ کر رہا ہے۔

او آئی سی کے رکن ممالک کثیر الجہتی اقدامات، خطے کی صورتحال، اس کے علاقائی اور بین الاقوامی اثرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔و آئی سی کا اجلاس ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب مشرق وسطی میں کشیدگی ہے، توقع ہے اجلاس کے شرکا اہم جغرافیائی چیلنجوں سے نمٹیں گے اور اہم ایشوز پر او آئی سی کے اجتماعی موقف کا اعادہ کیا جائے گا۔