اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کو مکمل تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، ترک وزیر خارجہ

استبول ۔21جون (اے پی پی):ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کو مکمل تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اب ایران( جو ہمارا ہمسایہ ہے) پر حملہ کر کے خطے کو مکمل تباہی کے …

Turkish Foreign Minister Hakan Fidan

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

استبول ۔21جون (اے پی پی):ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کو مکمل تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اب ایران( جو ہمارا ہمسایہ ہے) پر حملہ کر کے خطے کو مکمل تباہی کے دہانے پر لے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی فلسطینی، لبنانی، شامی، یمنی یا ایرانی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ واضح طور پر ایک اسرائیلی مسئلہ ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صورتحال کو مزید بگڑنے اور ایسے پرتشدددور میں داخل ہونے سے روکنا ہوگا جو علاقائی اور عالمی سلامتی کو مزید خطرے میں ڈالے۔