السعودیہ کے انڈونیشیا جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع، ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ

ریاض۔22جون (اے پی پی):سعودی عرب کی فضائی کمپنی السعودیہ کی پروازایس وی 5688 جو حجاج کو واپس انڈونیشیا لے جا رہی تھی بم کی اطلاع پر اس کا رخ موڑ دیا گیا۔عاجل اور عرب نیوز کے مطابق جدہ سے انڈونیشیا جانے والی السعودیہ کی پرواز کو مسقط میں سٹاپ اوور کے بعد انڈونیشیا کے جزیرے سورابایا ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بتایا انڈونیشیا …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ریاض۔22جون (اے پی پی):سعودی عرب کی فضائی کمپنی السعودیہ کی پروازایس وی 5688 جو حجاج کو واپس انڈونیشیا لے جا رہی تھی بم کی اطلاع پر اس کا رخ موڑ دیا گیا۔عاجل اور عرب نیوز کے مطابق جدہ سے انڈونیشیا جانے والی السعودیہ کی پرواز کو مسقط میں سٹاپ اوور کے بعد انڈونیشیا کے جزیرے سورابایا ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بتایا انڈونیشیا کے درارلحکومت جکارتہ میں ایئرٹریفک کنٹرولرز کو ایک کال موصول ہوئی جس میں طیارے میں بم کی دھمکی سے خبردار کیا گیا۔بم کی اطلاع پر سنیچر کی صبح طیارے کا رخ شمالی سماٹرا میں کوالانامو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

ریجنل ایئرپورٹ اتھارٹی کے سربراہ اسری سانتوسا نے ایک بیان میں کہا کہ حکام طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں، تاہم ایئرپورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہے۔سماٹرا پولیس ترجمان نے بتایاکہ تمام 376 مسافر اور عملے کے 13 ارکان بخیریت ہیں۔ مسافروں کو اتوار کو ان کی منزل پر پہنچایا جائے گا۔