سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان پارلیمانی تعلقات پر تبادلہ خیال

ریاض۔22جون (اے پی پی):سعودی عرب کی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد ابراہیم آل شیخ نے سعودی، اطالوی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے چیئرمین مارکو اوسناٹو اور دیگر اطالوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق اطالوی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے چیئرمین مارکو اوسناٹو نے سعودی سپیکر کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی عرب اور اٹلی کے دورمیان تمام سطحوں پر مضبوط تعاون …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ریاض۔22جون (اے پی پی):سعودی عرب کی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد ابراہیم آل شیخ نے سعودی، اطالوی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے چیئرمین مارکو اوسناٹو اور دیگر اطالوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق اطالوی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے چیئرمین مارکو اوسناٹو نے سعودی سپیکر کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی عرب اور اٹلی کے دورمیان تمام سطحوں پر مضبوط تعاون اور بہترین تعلقات کا ذکر کیا۔انہوں نے تنازعات سے بچتے ہوئے بین الاقوامی امن و استحکام کی سپورٹ میں مملکت کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔سعودی کونسل کے سپیکر نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔

دونوں ملکوں اور عوام کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کےلیے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں موجودہ دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔