سعودی عرب میں گھریلو کارکنوں کے اقامے کی تجدید کب کرائی جا سکتی ہے،سعودی محکمہ پاسپورٹ

ریاض۔22جون (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ نے کہا ہے کہ مملکت میں موجود گھریلو کارکنوں کے اقامے کی تجدید 14 ماہ سے کم مدت ہونے پر کرائی جا سکتی ہے۔عاجل نیوز کے مطابق محکمہ جوازات نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گھریلو کارکنوں کے اقامے کی تجدید کے لیے انتہائی مدت 14 ماہ سے کم ہو تو اس صورت میں مزید اس میں توسیع …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ریاض۔22جون (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ نے کہا ہے کہ مملکت میں موجود گھریلو کارکنوں کے اقامے کی تجدید 14 ماہ سے کم مدت ہونے پر کرائی جا سکتی ہے۔عاجل نیوز کے مطابق محکمہ جوازات نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گھریلو کارکنوں کے اقامے کی تجدید کے لیے انتہائی مدت 14 ماہ سے کم ہو تو اس صورت میں مزید اس میں توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

جوازات کا مزید کہنا تھا ضوابط کے مطابق کمرشل کارکنوں کے اقامے کی ایکسپائری میں اگر 6 ماہ یا اس سے کم وقت باقی ہونے کی صورت میں تجدید کرنا ممکن ہے تاہم اسکے لیے ضروری ہے کہ کارکنوں کا ورک پرمٹ اور میڈیکل انشورنس کارآمد ہو۔واضح رہے مملکت میں لیبر لا کے مطابق گھریلو ملازمین جنہیں عربی میں ’عمالہ منزلہ‘ کہا جاتا ہے ان میں ہاوس ڈرائیور، خادمہ ، چوکیدار، چرواہے اور گھریلو ملازم وغیرہ شامل ہیں ان کے اقاموں کا اجرا اورتجدید لیبر آفس (مکتب العمل) کے ورک پرمٹ سے مشروط نہیں ہوتی۔

گھریلو کارکنوں کے اقامے کی ذمہ داری محکمہ جوازات کی ہوتی ہے جہاں سے ان کے اقامے کا اجرا اور تجدید کرائی جاتی ہے۔دوسری جانب کمرشل کارکنوں کے اقاموں کا اجرا اور تجدید سے قبل لیبر آفس سے ورک پرمٹ جاری کرایا جاتا ہے جس کے بعد اقامے جاری کیے جاتے ہیں۔